ایک نیوز: پاکستان کی مجموعی برآمدات میں یورپی یونین ممالک سب سے آگے ہیں، پاکستان نے مالی سال 2023-24 میں یورپی یونین کو 8.4 فیصد برآمدات کیں۔
دستاویز کے مطابق سال 2022-23 کے مقابلے 2023-24 میں یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ مالی سال 2022-23 میں یورپی یونین کو 8.2 فیصد برآمدات کی گئیں،امریکہ کو مالی سال 2023-24 میں مجموعی برآمدات میں 5.3 فیصد کی گئیں ۔
گزشتہ مالی سال مجموعی برآمدات میں امریکہ کا 5.2 فیصد حصہ تھا، مالی سال 2021-22 میں پاکستان نے امریکہ کو 6.8 فیصد برآمدات کی تھیں ،مالی سال 2023-24 میں مشرق وسطیٰ کو برآمدات میں بڑا اضافہ ہوا،مالی سال 2023-24 میں مشرق وسطیٰ کو 3.1 فیصد برآمدات کی گئیں۔
سال 2022-23 میں مشرق وسطیٰ کا مجموعی برآمدات میں حصہ 2.5 فیصد تھا مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی چائنہ کو برآمدات میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال ملکی مجموعی برآمدات میں چائنہ کا حصہ 2.6 فیصد ریکارڈ ہوا،مالی سال 2022-23 میں چائنہ کو 2.1 فیصد برآمدات کی گئی تھیں۔
پاکستان کی مجموعی برآمدات میں افریقہ کا حصہ 2.3 فیصد ریکارڈ، دستاویز مالی سال 2022-23 میں افریقہ کو 1.4 فیصد برآمدات کی گئیں ،ایشیائی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ، دستاویز مالی سال 2023-24 میں ایشیائی ممالک کو 2.2 فیصد برآمدات کی گئیں،مالی سال 2022-23 میں ایشائی ممالک کو برآمدات 1.1 فیصد تھیں۔