وزیر اعظم کا دورہ کوئٹہ ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

وزیر اعظم کا دورہ کوئٹہ ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
کیپشن: Prime Minister's visit to Quetta, meeting with Chief Minister Balochistan

ایک نیوز: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی ترقی اور منصوبوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی ،وزیر اعلیٰ بلو چستا ن نے وفاقی اور صوبائی پی ایس ڈی پی میں مفاد عامہ سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی کے منصوبوں کے لئے صوبائی حکومت کی معاونت پر اظہار تشکر ، بلوچستان کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کی خصوصی توجہ کے لئے پرامید ہیں۔
 وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  بلوچستان کےکسانوں کیلئےتاریخی پیکیج کا اعلان کر دیا،وفاق کا بلوچستان سےمل کر زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 منصوبے پرپچپن ارب روپےلاگت آئے گی،کسان خوشحال ہوں گے،بجلی چوری کاخاتمہ ہوگا،تین ٹیوب ویلزکوسستی بجلی ملےگی،صوبےکی ترقی کیلئے بھرپورکردار ادا کرینگے، بلوچستان کے ٹیوب ویلوں کیلئے وفاقی حکومت نے دس سال میں پانچ سو ارب روپےدیئےہیں۔