پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں  تیزی،347 پوائنٹس کا اضافہ

Jul 08, 2024 | 14:43 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 353 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 566 پوائنٹس پر بند ہوا۔
 دن بھر مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 25 کروڑ 47 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 55 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,737 جبکہ کم ترین سطح 80,192 پوائنٹس رہی۔

خیال رہے کہ کاروبار کے آغاز پر  پاکستان سٹاک ایکسچینج  تیزی کی طرف گامزن رہا، مارکیٹ میں 347 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،اضافے کے بعد ہنڈرڈانڈیکس 80 ہزار 560 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوتا  رہا ۔

دوسری جانب آج   صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی آئی ہے۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 1113 روپے کی کمی ہوئی،10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
  خیال رہے کہ آج صبح    پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی، عمارت کے چوتھے فلور پر آگ لگی تھی، ممکنہ طور پر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
کراچی سٹاک ایکسچینج  کی عمارت میں آتشزدگی پر عمارت کو خالی کروالیا گیا تھا۔

مزیدخبریں