ویب ڈیسک:انڈین میڈیا پر بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے فلمی کیرئیر کے آغاز پر انکو ملنے والے پہلے چیک سے متعلق معلومات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 1996 میں ریلیز ہونیوالی فلم پریم گرانت سے کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے والد رشی کپور کے ساتھ معاون اداکار کا کردار ادا کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم پریم گرانت کو رنبیر کپور کے انکل راجیو کپور نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ رنبیر کو فلم میں نبھائے گئے چھوٹے سے کردار کیلئے 250 بھارتی روپے کا چیک دیا گیا تھا۔
رنبیر نے کہا کہ اس چیک کوانہوں نے اچھے بیٹے کیطرح والدہ کو جا کر دیا تھا جس سے ان کی والدہ کی آنکھیں میں خوشی کے آنسو آگئے تھے،رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس لمحے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔