ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی آئی ہے۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 1113 روپے کی کمی ہوئی،10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔