ایک نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ میں شرکت کی، ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ سی پی او میں ادا کی گئی۔
ڈی ایس پی علی رضا اور ان کے گارڈ کل حملے میں شہید ہوئے تھے، نماز جنازہ میں صوبائی مشیر نجمی عالم، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز، سول سوسائٹی کے لوگ اور پولیس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی علی رضا کے خاندان سے ملاقات کی، علی رضا کے قاتل جلد گرفتار کر کے ان کو کٹھرے میں لائینگے، دہشت گردی کے خلاف ہماری پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ ڈی ایس پی علی رضا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔