ایک نیوز: کوہ پیما ثمینہ بیگ کومکمل علاج کیلئے اسلام آبادکے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا،پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔
رات بھر ثمینہ بیگ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں رہیں، ثمینہ بیگ کے بھائی محبوب علی نے کہا کہ مکمل علاج کے لیے انہیں اسلام آباد منتقل کیا، ثمینہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث کے ٹو بیس کیمپ سے گزشتہ روزسکردو پہنچایا گیا تھا ۔
غیر ملکی ڈاکٹر کے مطابق ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث طبیعت بگڑی تھی۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل ثمینہ بیگ کی کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران اچانک کافی طبیعت خراب ہو گئی تھی ،ان کو پاک آرمی نے ریسکیو کیا تھا اور اب اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوہ پیما ثمینہ بیگ علاج کیلئے اسلام آباد کے ہسپتال منتقل
Jul 08, 2024 | 11:59 AM