ایک نیوز:آج ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 600 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے،پاور ڈویژن طلب کے مقابلے پیداوار 19 ہزار 400 میگاواٹ ہے،پاور ڈویژن ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹوں تک پہنچ گیا ۔
دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے، شہری علاقوں میں 8 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، پن بجلی ذرائع سے 700 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،پاور ڈویژن تھرمل پاور پلانٹس 540 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 600 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے 900 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، پاور ڈویژن سولر پاور پلانٹس سے 172 بگاس سے 123 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی ہے۔
آج ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5600میگاواٹ ریکارڈ
Jul 08, 2024 | 11:47 AM