محرم الحرام کا آغاز ،سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع  

Jul 08, 2024 | 10:30 AM

ایک نیوز: پولیس نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا،  لاہور میں کیٹگری اے کی 457کیٹگری بی کی2610اور کیٹگری سی کی801مجالس منعقد ہوں گی۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں کیٹگری اے کے17کیٹگری بی کے74اور کیٹگری سی کے03لائسنسی جلوس نکالے جائیں گے،کیٹگری اے کے87کیٹگری بی کے234اور کیٹگری سی کے43غیر لائسنسی جلوس نکلیں گے۔
عشرہ محرم الحرام کے دوران 11ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے،   محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، صوبائی دارالحکومت میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے ہاٹ سپاٹس میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ اے کیٹیگری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، محرم الحرام کے روٹس کی سکیورٹی کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جائے گی،محرم کے جلوسوں اور مجالس کی جگہوں پر روشنی کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے گا، ماتمی جلوسوں و مجالس کے سکیورٹی ایس او پیزپرمن و عن عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔
 ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر متوقع بارش کے پیش ِنظرپیچ ورک اور بجلی کی لٹکتی تاریں کے ہٹانے سمیت موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی، حساس جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سمیت دیگر جدید آلات و ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے۔
سکیورٹی کے لئے سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکا سلسلہ جاری رکھا جائے، پولیس افسران علما کرام، منتظمین اورمجالس و جلوس لائسنس ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہیں،محرم جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے جائیں۔

مزیدخبریں