پاکستان سٹاک ایکسچینج عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

  پاکستان سٹاک ایکسچینج عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
کیپشن: The fire in the Pakistan Stock Exchange building was brought under control

 ایک نیوز : پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ  پر قابو  پا  لیا  گیا ہے، آگ عمارت کے چوتھے فلور پر  لگی تھی۔
  آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں، ممکنہ طور پر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
کراچی سٹاک ایکسچینج  کی عمارت میں آتشزدگی پر عمارت کو خالی کروالیا گیا تھا، 4 فائر برگیڈ اور ایک سنارکل کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا۔

 محمد ظفر فائر افسر  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  پاکستان سٹاک  ایکسچینج  میں آگ کی اطلاع ملی،  آگ کی شدت دیکھتے ہی مزید گاڑیاں طلب کرلی، دو گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا، اندر عمارت میں فائر سسٹم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی، ایک ہال مکمل طور پر جل چکا ہے ،آگ کی اطلاع 9:30 پر ملی،کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔

فرخ خان سی ای او  پاکستان سٹاک ایکسچینج  کا کہنا ہے کہ  ایک بروکر کے دفتر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی،خدا کا شکر ہے کوئی نقصان نہیں ہوا، سٹاک مارکیٹ کے اپنے سسٹم میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا، سٹاک مارکیٹ بروکرز کے کہنے پر معطل کی، معطل کرنے کا مقصد مارکیٹ میں سب کو یکساں موقع فراہم کرنا ہے۔

فرخ خان   نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کو دو گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ہے،فائر بریگیڈ نے اب کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، جہاں آگ لگی اس حال کو فل حال بند کر دیا گیا ہے۔