ایک نیوز: فرانسیسی وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق گبرائیل اٹل نے جنوری میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابات کا دوسرا مرحلہ بائیں بازو ؤں کی جماعتوں کے نام رہا،آج کے نتائج کی روشنی میں پارلیمنٹ میں کسی ایک کی اکثریت سامنے نہیں آئی، فرانس میں سیاسی صورتحال غیر یقینی کا سامنا کر رہی ہے۔
دوسری جانب فرانس میں پارلیمانی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں،67فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ،بائیں بازو کی پاپولر فرنٹ مقبول ترین جماعت بن گئی۔
ایگزٹ پولز کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پاپولر فرنٹ 192 سیٹیں جیت سکتی ہے، صدر میکرون کی جماعت کا دوسرا،نیشنل ریلی کا تیسرا نمبرہے، فرانس میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے، فرانس میں اتحادی حکومت بننے کے زیادہ امکان ہیں۔