وزیراعظم کانئے اسلامی سال کے آغاز پر قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Jul 08, 2024 | 09:27 AM

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نےنئے اسلامی سال کے آغاز پر قوم اور امت مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے لوگوں پر ظلم و جبر کے اندھیرے چھٹ جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حق و باطل کے معرکے میں آل رسولؐ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے رہتی دنیا تک امر ہو گئے،سیدنا امام حسینؓ اور انکے جانثار ساتھیوں نے سچائی،عدل وانصاف کیلئے لازوال قربانیاں دیں،جبر و استبدادکیخلاف انکی غیرمتزلزل جرات،قربانی اور لگن کی لازوال مثال ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ واقعہ کربلا ہمدردی،انصاف اور اتحاد کی قدروں کی یاد دلاتا ہے ،واقعہ کربلا ناانصافی ، جبر کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے، نیا اسلامی سال ہمیں اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ڈھالنے کا موقع فراہم کرتا ہے،آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے نبی محمدؐ اور صحابہ اکرامؓ کی قائم کردہ اعلیٰ صفات کی تقلید کرنے کی کوشش کرینگے۔
 آئیے ہم اختلافات سے قطع نظر رواداری،افہام و تفہیم اور ایک دوسرے کیلئے احترام کو فروغ دیں، رب کے بے پایا کرم پر اسکا شکرگزار ہوں کہ پاکستان کی معاشی مشکلات میں کمی ہوئی،پاکستان کو ترقی کی منازل طے کروانے کیلئے ابھی مزید محنت کرنی ہے۔    

مزیدخبریں