جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی رسم قل ادا

جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی رسم قل ادا
کیپشن: Jahangir Tarin's brother Alamgir Tarin's ritual Qalada

ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز کے مالک عالمگیر ترین کی رسم قل ادا کی گئی۔

رسم قل میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، سابق گورنر پنجاب مصطفیٰ کھر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، اسحاق خاکوانی، نوریز شکور، چودھری ظہیرالدین، فواد چودھری اور دیگر نے بھی رسم قبل میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز کے مالک عالمگیرترین نے خودکشی کرلی تھی۔ملتان سلطانز کے سی ای او حیدراظہر نے عالمگیرترین کی وفات کی تصدیق کی۔

عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں رہائش پذیر تھے،پولیس کے مطابق عالمگیرترین نے مبینہ طور پر پستول سے اپنے سر میں گولی ماری ہے۔

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ملتان سلطانز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ عالمگیرترین انتہائی اچھی شخصیت تھے سمجھ سے باہر ہے انکی موت کیسے اچانک واقع ہوگئی۔