پولیس نے ہنگو کو تباہی سے بچالیا،4دہشت گرفتار 

Jul 08, 2023 | 21:25 PM

ایک نیوز :پولیس نے ہنگو شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا،4انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

ڈی پی او آصف بہادر کاکہنا تھا کہ  دہشت گردوں سے 4 ریموٹ کنٹرول بارودی مواد، 4 ہینڈ گرنیڈ، 4 آر پی جی سیون، 1 ڈینگر بور، 250 مختلف بھاری اسلحہ کے کارتوس برآمد کر لئے ۔افغانستان کے موبائل کارڈز اور سم بھی برآمد، دہشت گرد سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ کو بھتہ خوری و دیگر مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کمانڈر حافظ دولت اور ممتاز امتی گروپ سے ہے۔  دہشت گردوں کا تعلق سنٹرل کرم اور ضلع ہنگو سے ہے۔ 

مزیدخبریں