داتادربار میں کھدائی کے دوران قبریں دریافت،تصاویروائرل

   لاہور میں دربار کی کھدائی کے دوران قبریں دریافت،تصاویروائرل
کیپشن: Prime Minister's conversation with foreign guests in German

ایک نیوز : دربار داتا صاحب غلام گردش کے توسیعی منصوبے پر کھدائی کے دوران نیچے سے قبریں نکل آئی۔تصاویر وائرل ہو گئیں۔


محکمہ اوقاف کی جانب سے دربار شریف کے ساتھ محلقہ غلام گردش کی توسیع کے منصوبہ پر کام کے دوران فرش کے نیچے سے متعدد قبریں برآمد ہوئی ہیں۔

محکمہ اوقاف کے حکام کا کہنا ہے کہ دربار کی توسیع منصوبہ پر مکمل احتیاط سے کام ہورہا ہے، قبروں کے تقدس کا مکمل خیال رکھ کر کام کیا جارہا ہے۔

 دوسری جانب زائرین اور جن کے پیاروں کی قبریں ہیں انہوں نے محکمہ اوقاف کو احتیاط سے کام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے پیاروں کی قبروں کو نقصان نہ پہچے۔

 لواحقین کا کہنا ہے کہ جو نئے ستون بنائے جائیں اس کی تعمیر کے دوران قبروں کے تقدس کا بھی خیال رکھا جائے۔