تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات جاری

Jul 08, 2023 | 20:24 PM

ایک نیوز: تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔ فیسٹول کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا۔

تاریخی شندور پولو فیسٹول جوش و خروش سے جاری ہے۔ مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی ڈانس اور ملی نغمے پیش کیے۔ تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے بھی کرتب دکھائے۔

شندور پولو فیسٹول کے دوسرے روز مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے۔ فیسٹول کے دوسرے روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پولو میچز سے لطف اندوز ہوئے۔

اعلی سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کر رہے ہیں۔ تین روزہ فیسٹول 09 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزیدخبریں