ایک نیوز :کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو وقفے وقفے سے رات دیر گئے تک جاری رہ سکتا ہے۔
کراچی میں سپر ہائی وے، اسکیم 33، صفورا چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور گلشن اقبال میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔
ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ ملیر ماڈل کالونی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ اور ائیرپورٹ کے اطراف بھی بادل برس رہے ہیں۔
نمائش چورنگی، صدر، ایم اے جناح روڈ، کورنگی، لانڈھی، کلفٹن، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، کل بھی کہیں کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔
جواد میمن کے مطابق کل شہر میں بارش کے بہتر امکانات ہیں، 10 جولائی تک کراچی میں بارش کا امکان رہے گا۔