سری نگر،بھارتی ترانےکےاحترام میں کھڑے نہ ہونے پردرجنوں اہلکارگرفتار

 سری نگر،بھارتی ترانےکےاحترام میں کھڑے نہ ہونے پردرجنوں اہلکارگرفتار
کیپشن: Srinagar, Dozens of officials arrested for not standing in honor of Indian national anthem

ایک نیوز :مقبوضہ کشمیر کے علاقے  سری نگر میں بھارت کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر  ایگزیکٹومجسٹریٹ نےدرجنوں پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا۔

 رپورٹ کےمطابق  جس تقریب میں یہ واقعہ پیش آیا، اس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے اور انہوں نے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا، اس کے بعد پولیس نے ان افراد کو گرفتار کرلیا۔
جموں و کشمیر کی پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے غیر مصدقہ خبریں گردش میں ہیں۔
پولیس کاکہنا تھاکہ  14 پولیس اہلکاروں / یا دیگرافراد کو قومی ترانے کی توہین کرنے پر گرفتار/ کرنے یا معطل کرنے کی خبر غلط ہے، بلکہ سی آر پی سی کی دفعہ 107/151 کے تحت عام  12 افراد کو اچھا برتاؤ نہ کرنے کے لیے پکڑا گیا ہے۔