2023میں دنیا کے8 امیر ترین لوگ کون رہے؟

Jul 08, 2023 | 17:33 PM

ایک نیوز :کم ہی لوگوں کا پتہ ہے کہ 2023 میں دنیا کے 8امیر ترین لوگ کون رہے؟

امیر ترین افراد میں پہلے نمبر پر ایلون مسک ہیں

سب ایمازون کے جیف بیزوس اور مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس کو ہی امیرترین افراد سمجھتے ہیں لیکن بلوم برگ کی رچسٹ میں انڈیکس کے مطابق دنیا کےامیر ترین 8 افراد میں سب سے پہلے نمبر پرٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک ہیں۔ جنہوں نے ٹوئٹر حاصل کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا تھا۔ تاہم اس کے بعدانکےاثاثوں کی مالیت بہت تیزی سے نیچے آئی اورمسک جو طویل عرصے تک دنیا کے امیر ترین شخص تھے، نیچے گر گئے۔ تاہم ان کی کمپنی کے حصص میں ایک بار پھر تیزی دکھائی دی اور مسک 243 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایک بار پھر پہلے نمبر پر ہے۔

امیر ترین افراد میں دوسرے نمبر پربرنارڈ آرنالٹ ہیں

برنارڈ آرنالٹ (Bernard Arnault)۔ یہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ تک مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون کا خطاب حاصل کیا تھا۔ ان کی کمپنی کا نام LVMH ہے۔ یہ ممکن ہے کہ آپ اس نام سے کسی کمپنی کے بارے میں نہ جانتے ہوں، لیکن یقیناً لوگ لوئس ووٹن اور ڈائر کے بارے میں جانتے ہیں۔ LVMH ایک ہائی کلاس فیشن برانڈ ہے۔ کمپنی کپڑوں سے لے کر ہینڈ بیگ تک تقریباً ہر چیز بناتی ہے۔ آرنالٹ کی مجموعی مالیت 193 بلین ڈالر ہے۔ یہ ایلون مسک سے بہت آگے تھے جب کچھ عرصہ پہلے تک دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔

امیر ترین افراد میں تیسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے پاس 154 ارب ڈالر کے اثاثے ہیں۔ پچھلے 2 سالوں میں ان کی دولت میں کمی آئی ہے۔ 2021 میں ان کی مجموعی مالیت 177 بلین ڈالر تھی۔

امیر ترین افراد میں چوتھے نمبر پر بل گیٹس ہیں

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کے پاس اس وقت 133 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں۔ کسی زمانے میں وہ دنیا کے امیر ترین شخص بھی تھے۔

امیر ترین افراد میں5ویں نمبر پر لیری ایلیسن ہیں

پانچویں نمبر پر 78 سالہ لیری ایلیسن (Larry Ellison) ہیں۔ وہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کارپوریشن کے شریک بانی، سی ٹی او اور سابق سی ای او ہیں۔ ان کے پاس فی الحال 129 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں۔ گذشتہ سال اس تاریخ کے مقابلے ان کی دولت میں 37 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

امیر ترین افراد میں6ویں نمبر پرسٹیو بالمر  ہیں

سٹیو بالمر چھٹے نمبر پر ہیں۔ سٹیو بالمر ایک امریکی تاجر اور سرمایہ کار ہیں۔ وہ 2000 سے 2014 تک مائیکرو سافٹ کے سی ای او رہے۔ وہ لاس اینجلس کلپرز نامی باسکٹ بال ٹیم کے مالک ہیں۔ وہ 2014 میں ریٹائر ہوئے اور تب سے خیراتی کام کر رہے ہیں۔ ان کے پاس اس وقت 117 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں۔

امیر ترین افراد میں7ویں نمبر پر وارن بفٹ ہیں

معروف سرمایہ کار اور برکشائر ہاتھ وے کے چیئرمین وارن بفٹ ساتویں نمبر پر ہیں۔ ان کے پاس اس وقت 115 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں۔

امیر ترین افراد میں8ویں نمبر پر  لیری پیج  ہیں

لیری پیج (Larry Page) اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ لیری کے پاس 109 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں۔ ان کی دولت میں بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں 26 بلین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جو لوگ لیری پیج کو نہیں جانتے، انہیں بتائیں کہ وہ گوگل کے شریک بانی ہیں۔

مزیدخبریں