ایک نیوز :بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی صبح سویرے گوہانہ سب ڈویژن کے مدینہ اور بڑودہ گاؤں پہنچ گئے۔ دھان کی بوائی کی ۔ کسان کانگرس کے سربراہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کسانوں سے زراعت کے مسائل معلوم کئے،حل کیلئے بات چیت کی۔ کسان راہول گاندھی کوکھیتوں میں کام کرتے اور اپنے درمیان دیکھ کر کافی پرجوش نظرآئے۔
آج دہلی سے شملہ جاتے ہوئے راہل گاندھی نے گوہانہ سب ڈویژن کے مدینہ اور بڑودہ گاؤں میں کسانوں کے ساتھ دھان کی بوائی کی۔ انہوں نے ٹریکٹر چلا کر کسانوں سے کاشتکاری کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔