ایک نیوز :بھارت کی ریاست مغربی بنگال،مرشدآباد میں خونی پنچایتی انتخابات میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔
It’s happening in-front of police, on camera….
— Mr Sinha (@MrSinha_) July 8, 2023
Indeed a sad day for Indian democracy!!
pic.twitter.com/gE7B2zZrBV
رپورٹس کے مطابق نارتھ 24 پرگنہ کے پولنگ مرکز پر شرپسندوں کی جانب سے بیلٹ پیپرز اور بیلٹ بکس چھین لینے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔نامعلوم شرپسندوں نے مبینہ طور پر بوتھ 6/130، بارویتا پرائمری اسکول میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
حکمراں ٹی ایم سی نے ٹوئٹ کیا ’’ہماری پارٹی کے تین کارکنان ریجی نگر، طوفان گنج اور کھارگرام میں مارے گئے ہیں اور ڈومکول میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال بی جے پی، مغربی بنگال سی پی آئی (ایم) اور مغربی بنگال کانگریس مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ تو، جب مرکزی افواج کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو وہ کہاں ہیں؟‘‘
خیال رہے کہ پورے بنگال میں سینٹرل فورسز کی 485 کمپنیاں تعینات ہیں۔ ان کمپنیوں کے 65000 جوانوں کو تشدد کو روکنے کے لیے جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
انتخابات سے ایک دن قبل بھی مغربی بنگال پولیس نے مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلائی تھی۔ مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے دن سے کم از کم 21 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔