واسا نے لال حویلی کےپانی کا کنکشن کاٹ دیا

Jul 08, 2023 | 15:40 PM

Hasan Moavia

وایک نیوز: واسا راولپنڈی کی جانب سے لال حویلی کےپانی کا کنکشن کاٹ دیا گیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق لال حویلی ذرائع  کا کہنا ہےکہ لال حویلی کے پانی کنکشن کاٹنے کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ہے۔ پانی کی فراہمی روکنے کے حوالے سے کوئی وجوہات نہیں بتائی گئی ہے۔شیخ رشید احمد کے قریبی ساتھیوں نے بھی پانی کنکشن کاٹنے کی تصدیق کی ہے۔

  لال حویلی ذرائع  کا کہنا ہےکہ9 مئی ہے واقعات کے بعد شیخ رشید احمد لال حویلی نہیں آئے، لال حویلی میں موجود ملازمین کو پانی سے محروم کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں