لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری میں مدد پرلاکھوں روپے انعام کا اعلان

Jul 08, 2023 | 15:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی پولیس نے گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چند روز قبل راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں ایک شخص نے لڑکی کو پکڑنے کی کوشش کی تھی لیکن مزاحمت کے بعد لڑکی اوباش نوجوان کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-08/news-1688811523-3649.mp4

پولیس نے اس لڑکے کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔پولیس نے مزید کہا کہ ملزم پکڑنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-08/news-1688811570-2189.mp4

مزیدخبریں