ایک نیوز: اسپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے لوگ سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں سے لوگوں نے گاڑیوں کی چھتوں اور درختوں پرچڑھ کر جان بچانےکی کوشش کی لیکن کوششوں کے دوران بھی کئی لوگ بہہ گئے۔طوفانی بارشوں سےمیڈرڈ کا شمالی Zaragoza علاقہ غیرمتوقع طورپر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔
Videos show people desperately clinging to their cars as heavy rains and hailstorms spark flash floods in Northern Spain ⤵️ pic.twitter.com/DZZFm84Aat
— Al Jazeera English (@AJEnglish) July 7, 2023
بتایا جارہا ہے کہ ریلے کے راستے میں جو بھی آیا ریلے اُسے بہا کر لے گئے، بعض علاقوں میں صرف 10 منٹ کی بارش ہی تباہی لے آئی ہے۔مضافاتی علاقوں میں کہیں اولے پڑے تو کہیں آندھی جب کہ بارش اور آندھی سے بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا اور قیمتی فصلیں تباہ ہوگئیں۔