ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بڑی بیٹی کی رخصتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےلکھا کہ ’’میری پیاری بیٹی! کل کی طرح لگتا ہے تمہیں اپنی گود میں اٹھایا اور اسی دن خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا‘‘۔
’’اگرچہ تم اپنی نئی زندگی شروع کرنے جارہی ہو تمہاری محبت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے۔‘‘ آمین
Meri pyari beti- it seems like yesterday when I cradled you in my arms - and on that day, I promised myself I would never leave your side. Although you’re about to begin a new chapter in your life, you’ll always have my heart because I’m the man who loved you first. ???? May Allah… pic.twitter.com/CdhniCJW8b
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 8, 2023
سابق کرکٹر کی بیٹی کی شادی کی تقریب جمعہ کو کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں قومی کرکٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔