سویڈن واقعے کیخلاف احتجاج پی ٹی آئی کارکنوں کو مہنگا پڑ گیا ،مقدمہ درج

سویڈن واقعے کیخلاف احتجاج پی ٹی آئی کارکنوں کو مہنگا پڑ گیا ،مقدمہ درج

ایک نیوز: پشاور میں سویڈن واقعے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ شرقی میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گُزشتہ روز پشاور میں سویڈن واقع کے خلاف پی ٹی آئی مظاہرین نے احتجاج کیا۔ شرکاء نے احتجاجا سڑک کو بلاک کیا جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس نے احتجاج کے خلاف مقدمہ درج کرکے 300 سے 400 پی ٹی آئی مظاہرین کو نامزد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔