ایک نیوز: لاہور گلبرگ، ایف سی پلی کے قریب نہر کنارے سے 17سالہ نوجوان کی لاش برآمد،لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور گلبرگ، ایف سی پلی کے قریب 17 سالہ نوجوان مردہ حالت میں نہر کنارے پایا گیا۔ تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی۔نامعلوم نوجوان کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔