ایک نیوز: راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کو حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شالیمارچوک میں حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 مئی کو تحریک انصاف کے کارکن حساس عمارتوں کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔