لاہور: چوہنگ میں 22 سالہ لڑکی کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

Jul 08, 2023 | 13:18 PM

ایک نیوز: لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک گھر سے جواں سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ سدرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے مبینہ طور پر گھر میں خود کو پھندے سے لٹکا کر خود کشی کر لی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر پیش آیا۔ جہاں مقتولہ نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ 

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں