ایک نیوز: ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون میں ایسے واضح اشارے پیش کیے ہیں جس کی مدد سے صارفین اپنی پرائیویسی میں ہونے والی دخل اندازی کی نشان دہی کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون میں اسکرین پر اوپر کی جانب مختلف رنگوں کے نقطے ظاہر ہوتے ہیں جو کسی مسئلے کے حوالے سے صارف کو تنبیہ کرتے ہیں۔صارف کو اپنے آئی فون اسٹیٹس بار پر تین رنگوں کے نقطوں پر غور کرنا چاہیئے۔
پہلا نقطہ نارنجی رنگ کا ہوتا ہے۔ اگر آپ یہ نقطہ دیکھیں تو سمجھ جائیں آپ کا مائیک زیرِ استعمال ہے۔
دوسرا نقطہ ہرے رنگ کا ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ فون میں موجود کوئی ایپ کیمرا استعمال کر رہی ہے۔ انسٹاگرام کھولنے پر یہ نقطہ ظاہر نہیں ہوتا لیکن ایپ کے کیمرا میں جائیں تو یہ نقطہ اسکرین پر نمو دار ہوجاتا ہے۔تیسرا اور آخری نقطہ نیلے رنگ کا ہوتا ہے جس کے اندر سفید تیر ہوتا ہے۔ اس تیر کا رخ اوپر اور دائیں جانب ہوتا ہے اور یہ 2021 میں آئی او ایس 15 متعارف کرائے جانے کے بعد سے ظاہر ہورہا ہے۔ جب کوئی ایپ یا ویب سائٹ لوکیشن سروس استعمال کرتی ہے تو اس کا رنگ سرمئی ہوجاتا ہےلیکن اگر آپ کی زیر استعمال ایپ آپ کی لوکیشن تک رسائی کی کوشش کرے تو اس کا رنگ نیلا ہوجاتا ہے۔
ہوم اسکرین پر ایپ کے ساتھ بھی نیلا نقطہ نمو دار ہوتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے ایپ حال ہی میں اپ ڈیٹ ہوئی ہے اور اس میں کوئی فکر کی بات نہیں ہوتی۔