ذکا اشرف کی راشد لطیف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات

Jul 08, 2023 | 13:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نےسابق کپتان راشد لطیف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق راشد لطیف نے ذکا اشرف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف نے فون کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ان سے بہت سی چیزوں پر ڈسکشن ہوئی ہے، وہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کو درست کرنے کے خواہشمند ہیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ اپنے تجربے کی روشنی میں ان کو بہت سی تجاویز دی ہیں۔ بورڈ میں کسی عہدے پر پیشکش کے حوالے سے راشد لطیف نے واضح کیا کہ ایسی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہے کہ ساری توجہ بورڈ ایشوز پر مبذول کرسکوں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے مزید کہا کہ ذکا صاحب کے ساتھ بہت سے ایشوز پر بات ہوئی ہے، اس سے زیادہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کی تھی۔

مزیدخبریں