ایک نیوز: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو عدالت نے خوشخبری سناتے ہوئے کلین چٹ دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے ٹی ایل پی کے 23 کارکنان کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کرسکی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔
ملزمان کی جانب سے اسریٰ چودھری، محسن رضا اور ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ چوہنگ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا۔ عدالت نے طالب بیگ، ابرار، کامران، عبد الستار، عبدالغنی اور امجد سمیت 23 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔