سری لنکا روانگی سے قبل ذکاء اشرف کا بابر اعظم سے ٹیلفونک رابطہ

Jul 08, 2023 | 12:45 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نےکپتان بابر اعظم سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق چئیرمین ذکاء اشرف نےقومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذکاء اشرف نےکپتان بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم کو میری طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں۔توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لئے کامیابیاں سمیٹے گی ۔

چئیرمین زکاء اشرف نے ایشیا کپ سے متعلق بھی کپتان بابر اعظم سے گفتگو کی۔کپتان بابر اعظم کی ذکاء اشرف کا چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ کپتان بابر اعظم  نے کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، انشاءاللہ اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔پاکستان ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی قصر نہیں چھوڑیں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

مزیدخبریں