ایک نیوز: ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں دونوں انتہائی حساس عمارتوں کے سیکیورٹی سٹاف کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی کا آڈٹ مکمل کیے جانے کے بعد سیکیورٹی سٹاف میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ٹیم میں تین سال سے زائد عرصہ سے شامل افسران اور اہلکاروں کی جگہ نئے نوجوان سیکیورٹی اہل کار شامل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیو بک کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی سیکیورٹی ٹیم میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کئی سالوں سے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں تعینات سیکیورٹی افسران و عملے کو تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کی سیکیورٹی ٹیموں میں نوجوان سیکیورٹی اہل کار تعینات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی آڈٹ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ایک ضروری عمل ہے۔ صدر اور وزیر اعظم کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلیے تبدیلیاں معمول کا حصہ ہیں۔