ایک نیوز: چونیاں میں غیرت کے نام پر خاوند نے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق چونیاں،محلہ چوک بلورام کی رہائشی نادیہ بی بی اپنے آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگ کر جارہی تھی۔ خاوند منظور نے پیچھا کر کے چھانگا مانگا روڈ پر اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم منظور کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی نادیہ اپنے آشنا عامش اور اس کے دوست کے ساتھ چھانگا مانگا کی طرف جارہی ہے۔
ملزم خاوند نے اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ کر جانے والی بیوی کو واپڈا افس کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ سہولت کارساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ واقع کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی محسن کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تھانہ سٹی چونیاں نے ملزم منظور کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔