کیڈٹ کالج پنجگور، پاک آرمی کا تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل

Jul 08, 2023 | 12:17 PM

ایک نیوز: کیڈٹ کالج پنجگور مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جو کہ پاک فوج کی مدد سے معیاری تعلیم و تربیت کا اہم مرکز بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے کیڈٹ کالج پنجگور کے ذریعے کیڈٹس کی معیاری تعلیم و تربیت اور غیر نصابی سرگرمیوں کو یقینی بنایا ہے۔ 

پنجگور میں موجود والدین اور طلباء نے اپنے احساسات بیان کیے۔ کیڈٹ کے والد باسط علی نے کہا کہ "میرا بیٹا دسویں کلاس کا طالبِ علم ہے، داخلہ لینے کے بعد اس میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں"۔ "وہ پانچ وقت کا نمازی ہو گیا ہے"۔

کالج میں زیرتعلیم ایک کیڈٹ کا کہنا تھا کہ"میں نے وقت کی پابندی کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا سیکھا ہے"۔ "میرے دوست احباب کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج کافی مشکل ہے، میں نے ان کو بتایا کہ کیڈٹ کالج مشکل نہیں"۔ "ہمارے ٹیچرز انتہائی قابل ہیں، میں پاس ہوکر کمپیوٹر انجینئر بننا چاہتا ہوں"۔

کیڈٹ کا مزید کہنا تھا کہ "جب سے میں کیڈٹ کالج آیا ہوں۔ مجھے ایمان، اتحاد اور تنظیم کا پتہ چلا ہے"۔ "مجھے آرمی میں جانے کا بہت شوق تھا ہمارے علاقے میں ایسا کوئی کالج نہیں تھا جہاں میں یہ شوق پورا کرسکتا"۔ "جب سے یہ کالج بنا ہے پڑھائی کا نظام بہت بہتر ہوچکا ہے"۔

مزیدخبریں