اے این ایف کی کارروائی،2 غیر ملکی باشندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائی،2 غیر ملکی باشندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،7  کاروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے منشیات فروشوں کیخلاف7  کاروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں جس میں ایک خاتون اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 8 ملزمان کوگرفتارکیا گیاہے۔ اے این ایف نے ایم 1 موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب پشاور کی رہائشی خاتون کے قبضے سے 3کلو 600 گرام چرس برآمد کی ہے۔جی 13میں پی ایس او پمپ اسلام آباد کے قریب ملزمان کے قبضے سے 700گرام کوکین برآمد ہوئی ہے۔

راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2 ملزمان کے قبضہ سے 50 نشہ آور گولیاں برآمد  ہوئی ہیں۔مُلزمان طلباء کو منشیات سپلائی کرنے میں مُلوث ہیں،پشاور اور راولپنڈی کے رہائشی 2 مُلزمان گرفتار ہیں۔ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب 2 گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد  کی گئی ہیں۔20 کلو گرام آئس مذکورہ گاڑیوں کے دروازوں میں چھپائی گئی تھی،ملزمان گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-08/news-1688800532-1660.mp4

  2 غیر ملکی باشندوں سمیت چنیوٹ اور چاغی کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔سبزل روڈ کوئٹہ پر موٹرسائیکل کے ذریعہ20 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام کی گئی ہے۔قلعہ عبداللہ کےرہائشی ملزم کو گرفتارکیا گیاہے۔

جروبی زخا خیل خیبر کے علاقے میں دو کاروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 14کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔