9 مئی کا ایک اہم مطلوب شرپسند گرفتار، والدین کی شرپسندی کی شدید مذمت

9 مئی کا ایک اہم مطلوب شرپسند گرفتار، والدین کی شرپسندی کی شدید مذمت
کیپشن: May 9, an important wanted miscreant arrested, strongly condemned the mischief of the parents

ایک نیوز: 9 مئی واقعہ میں ملوث ایک اور اہم مطلوب شرپسند گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کے والدین نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شرپسند محمد ارسلان  فوجی تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں سرگرم رہا۔ شرپسند کے والدین نے بیٹے کی شرپسندی پر شدید مذمت کی ہے۔ 

شرپسند محمد ارسلان کے والد نے بیٹے کی شرپسندی پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "9 مئی کو جو شرپسندی ہوئی، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں جو کچھ بھی ہوا بہت غلط ہوا"۔ "نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں ان کو سیاسی رہنماؤں کے زہریلے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے"۔

شرپسند کے والد کا مزید کہنا تھا کہ "یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے بیٹے کو شرانگیزی کے لیے اکسایا اور منفی ذہن سازی کی"۔ "میں سب کو نصیحت کروں گا کہ ایسے لوگوں سے محفوظ رہے، یہ کسی کے نہیں"۔ 

شرپسند کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "9 مئی کے واقعات سے ہمارا خاندان بہت دکھی ہے"۔ "ہم نوجوان طبقے کو نصحیت کرتے ہیں کہ سیاست کی آڑ میں منفی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں"۔