ایک نیوز: شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن کی سربراہی میں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے جناح ہاؤس میں پیش آنے والے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقع ہے۔ یہ کون تھے جو اپنے ہی گھر کو آگ لگا گئے؟ قائدِاعظم کی تصاویر نظرِ آتش کرنے کیساتھ ساتھ مسجد کی حرمت کو بھی پامال کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ شہداء کی بے حرمتی اور انکی یادگاروں کو مسمار کرنے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہوسکتے۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ذریعے شہداء پاک فوج کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔
وفد نے بھرپور مطالبہ کیا کہ جو بھی شرپسند ان کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ جناح ہاؤس کو جلانے، شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دیکر نشانِ عبرت بنایا جائے۔