عدالت کا 6ماہ میں پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کا حکم

Jul 08, 2023 | 11:50 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کا پولیس آرڈر 2002پر عمل درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت کو پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس امجد رفیق نےپولیس آرڈر 2002پر 21سال سے عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔جسٹس امجد رفیق نےحکم دیا کہ6ماہ میں پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنائی جائے۔

جسٹس امجد رفیق نے 15صفحات  پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا  ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس آرڈر 2002کے تحت اتھارٹی کے 6ممبرز ہوں گے اور ایک چیئرپرسن ہوگا ۔ارکان کی تقرری پی پی ایس سی کے تحت حکومت کرے گی ۔چیئرپرسن کی تقرری کا اختیار گورنر پنجاب کو ہے۔

مزیدخبریں