ایک نیوز: پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پارٹس اوردیگر اشیاء کی قلت کے باعث اپنے کاراورموٹر سائیکل پلانٹس کی بندش میں 19 جولائی تک توسیع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے آٹو اسمبلر نے 22 جون سے 8 جولائی تک دونوں پلانٹس کی بندش کا اعلان کیا تھا اس کے بعد 27 جون کو مطلع کیا تھا کہ وہ شٹ ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کررہا ہے۔
دوسری جانب ستارہ پیرو آکسائیڈ لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے بھی خام مال اور کیمیکلز کی عدم دستیابی کی وجہ سے فوری طور پر پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم کمپنی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ صورتحال جلد ہی بہتر ہوجائے گی جس سے دو ہفتوں کے بعد پیداوار دوبارہ شروع کر سکیں گے۔