پیپلزپارٹی 15 برس سے ہماری نسل کشی کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

Jul 08, 2023 | 11:36 AM

ایک نیوز: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی انہیں اپنانے کیلئے تیار نہیں ہے اور 15 برسوں سے ان کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ تین کروڑ آبادی والے شہر میں بجلی گیس پانی صحت کوئی سہولت دستیاب نہیں، سالہا سال سے یہ مسائل حل نہیں ہورہے۔ سندھ حکومت ہمیں اپنانے کے لئیے  تیار نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی پندرہ برسوں سے ہماری نسل کشی کررہی ہے۔ 

احتساب عدالت کے باہر ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین کروڑ آبادی کا شہر میں پندرہ گھنٹے لائٹ نہیں، شدید گرمی میں شہریوں کا برا حال ہے، ستر فیصد ریوینیو کمانے والے شہر کا یہ حال ہے، ایف بی آر کے مطابق کراچی پونے تین ارب روپے ریوینیو کمانے والا شہر ہے، لوڈ شیڈنگ پورے شہر میں ہے، بجلی گیس پانی صحت کوئی سہولت دستیاب نہیں، سالہا سال سے یہ مسائل حل نہیں ہورہے۔

مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت کا کوئی اتا پتا نہیں، سندھ حکومت کا مسئلہ حل میں کوئی کردار نہیں، کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی، ریاست سے سوال کرتے ہیں ہمارا فیصلہ کریں، ہمیں کب تک سندھ حکومت کے پاس گروی رکھیں گے، ایسا نظام اب نہیں چل سکتا ،سندھ کے شہری علاقوں کا فیصلہ کیا جائے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہمیں اپنانے پر تیار نہیں ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نئے صوبوں کی بات کی ہے،نئے صوبوں کی بات اب بہت لوگ کررہے ہیں، پیپلز پارٹی پندرہ برسوں سے ہماری نسل کشی کررہی ہے، خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی صورتحال کو متعلقہ وزیر کو آگاہ کیا۔

مزیدخبریں