ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پررہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ْمفرورمرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دے دیا۔