انسداد دہشتگردی عدالت: دہشتگردوں کے علاج کا مقدمہ، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Jul 08, 2023 | 11:30 AM

ایک نیوز: ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کے درج مقدمے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے ہسپتال میں دہشتگردوں کےعلاج و معالجے کے درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔ 

ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی، انیس قائمخانی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 اگست تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں