غیرقانونی الاٹمنٹ: مصطفیٰ کمال کیخلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Jul 08, 2023 | 11:23 AM

ایک نیوز: غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں مصطفیٰ کمال کیخلاف سماعت بغیر کسی کارروائی کے معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ 

عدالت نے سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی۔ ریفرنس کی سماعت 12 اگست تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ ریفرنس میں مصطفیٰ کمال اور دیگر افراد نامزد ہیں۔

مزیدخبریں