بھلوال:مسافر وین میں آتشزدگی،7 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Jul 08, 2023 | 11:14 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب کے شہر بھلوال میں مسافر وین میں اچانک آگ لگنے سے7 افراد جھلس کر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے ابتدائی طور پر 5افراد جھلس کر جاں بحق اور 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ بعد میں اسپتال میں دوران علاج مزید 2 افراد چل بسے ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

مسافر وین میں اچانک آتشزدگی کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔تین مسافروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

وین کو جلتا دیکھ کر قریبی آبادی کے لوگ فوری طور پر جمع ہوگئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو اٹھایا گیا۔

مزیدخبریں