ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کرنے کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی قائم

Jul 08, 2023 | 10:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جبکہ دیگر ارکان وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ، طارق فاطمی شامل ہیں۔ کمیٹی بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی جبکہ کمیٹی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔حتمی سفارشات منظوری کیلئےوزیراعظم کو بھجوائی جائے گی بعدازاں قومی ٹیم شرکت کے حوالے سے فیصلہ سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو  نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم سے مقابلہ ہوگا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں