محمد رضوان نے سپنرعبدالہادی کو جوتوں کا تحفہ دےدیا

Jul 08, 2023 | 07:23 AM

ایک نیوز:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پریکٹس کیلئے آئے آف اسپنر کو اپنے جوتے گفٹ کردیے۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران محمد رضوان نے انڈر 16 آف اسپنر عبد الہادی کو آؤٹ کرنے کا چیلنج دیا تھا، اس دوران سپنر آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تاہم کیمپ ختم ہوا تو رضوان نے عبدالہادی کو اپنے جوتے گفٹ کر دیے۔
وکٹ کیپر بیٹر کی جانب سے عبدالہادی کو گفٹ کیا گیا گرینکلز کمپنی کا سپائک جوتا 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا ہے۔
محمد رضوان کا تحفہ پاکر بے حد خوش نظر آنے والے عبد الہادی نے اس موقع پر کہا کہ جوتے پھٹے ہوئے تھے اور انہوں نے ضرورت کے تحت محمد رضوان سے جوتے مانگے تھے جس پر رضوان نے آؤٹ کرنے کا چیلنج دیا۔

مزیدخبریں