ایک نیوز:محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں سال 83 ہزار سے زائد افراد ڈائریا کا شکار ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر کراچی میں رواں سال 83 ہزار سے زائد افراد ڈائریا کا شکار ہوئے جن میں سے سب سے زیادہ 32 ہزار57 ڈائریا کے کیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے جبکہ سب سے کم 3 ہزار952 ڈائریا کے کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع غربی میں ڈائریا کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہزار 486 ہے جبکہ ضلع جنوبی میں 6 ہزار834 ، ضلع کیماڑی میں 4 ہزار535 اور ضلع شرقی میں 8 ہزار 952 کیسز سامنے آئے۔