حمزہ علی عباسی کی بہن نےاپنی والدہ کوحقیقی زندگی کانوری نتھ قراردےدیا

حمزہ علی عباسی کی بہن نےاپنی والدہ کوحقیقی زندگی کانوری نتھ قراردےدیا
کیپشن: Hamza Ali Abbasi's sister called her mother a real-life Kanwari Nath

ایک نیوز:حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹرفضیلہ عباسی نےکہاہےکہ ان کے بھائی فلم میں کیا ہی نوری نتھ ہونگے جو اصل زندگی میں ان کی والدہ ہیں۔
حال ہی میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اپنی والدہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزاق میں کہا کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں حمزہ کیا نوری نتھ ہوگا جو ہماری والدہ (نسیم اختر چوہدری) اصل زندگی میں ہیں۔ ڈاکٹر فضیلہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنی والدہ سے زیادہ کوئی بہادر خاتون نہیں دیکھیں۔
والدہ کے بارے میں ڈاکٹر فضیلہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ذولفقارعلی بھٹو کے زمانے میں کریمنل وکیل رہی۔ انہوں نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کے دور میں ان کی والدہ بنکنگ ٹریبیونل جج بھی رہیں۔ پھر وہ قومی اسمبلی کی 10 برس تک رکن رہیں، آصف علی زرداری کے دور میں ان کی والدہ چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹی لا اینڈ جسٹس رہیں ۔
ڈاکٹر فضیلہ نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال 16 برس قبل ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اکثر اپنے بھائی حمزہ سے کہتی ہوں کہ ہمارے والد ہماری کامیابی نہیں دیکھ سکے جیسے تم اپنی فیلڈ میں کامیاب ترین ہو۔اور میں نے بھی کچھ کامیابی حاصل کی ہے ۔ ہمارے والد ہماری یہ کامیابی نہیں دیکھ سکے اگر وہ حیات ہوتے تو ہم بہن بھائی پر فخر کرتے۔